۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان

حوزہ/ آج حوزہ علمیہ نجف اشرف ایک زعیم حوزہ اور بزرگ ہستی سے محروم ہوا۔ جس نے اپنی ساری زندگی درس و تدریس اور انسانیت کی تعلیم و تربیت اور خدمت میں گزاری ہے۔ مرحوم نے اپنی زندگی میں ہزاروں شاگردوں کی تربیت کی ہے جو اس وقت پوری دنیا میں دین اسلام کی تبلیغ و ترویج میں مصروف ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد شبیر صابری نے عالم تشیع کے برجستہ مجتہد آیت اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم کی رحلت پر تعزیتی پیغام میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج حوزہ علمیہ نجف اشرف ایک زعیم حوزہ اور بزرگ ہستی سے محروم ہوا۔ جس نے اپنی ساری زندگی درس و تدریس اور انسانیت کی تعلیم و تربیت اور خدمت میں گزاری ہے۔ مرحوم نے اپنی زندگی میں ہزاروں شاگردوں کی تربیت کی ہے جو اس وقت پوری دنیا میں دین اسلام کی تبلیغ و ترویج میں مصروف ہیں۔

صدر متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان نے اس موقع پر امام زمان عجج، تمام مراجع عظام، حوزات علمیہ اور مرحوم کے خاندان بالخصوص ان کے فرزند آیت اللہ سید ریاض الحکیم کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .